لاہور، پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے ایم کیوایم کے قائد کیخلاف فوج کو بغاوت پر اکسانے پر قرارداد جمع کروادی،ہر فورم پر الطاف حسین کے بیانات کی شدید مذمت کی جائیگی ،میاں محمود الر شید

جمعرات 20 مارچ 2014 06:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء)پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف فوج کو بغاوت پر اکسانے پر قرارداد جمع کروادی ‘(ن) لیگ نے بھی قرارداد کی حمایت کر دی جبکہ قرار دادمیں حکو مت پا کستان سے الطاف حسین کیخلاف تادیبی کا روائی کا بھی مطالبہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر میاں محمو دالر شید ‘پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پا رلیمانی لیڈر سردار شہبا ب الدین ‘(ق) لیگ کے ڈپٹی پا رلیمانی لیڈر وقاص حسن موکل اور جماعت اسلامی کے پا رلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جانیوالی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے فوج کو بغاوت پر اکسانے کے بیانات جو کہ فرضی اور من گھڑت مفر وضوں پر مبنی ہے کہ پزوزمذمت کر تا ہے اور حکو مت پاکستان سے مطالبہ کر تا ہے کہ الطاف حسین کے بیانات کا نوٹس لے اور ملک میں قومی سلامتی اور جمہو ریت کے تسلسل کیلئے مناسب حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے الطاف حسین کیخلاف تادیبی کا روائی کی جبکہ صوبائی قانون رانا ثناء اللہ خان نے بھی اس قرارداد کی مکمل حمایت کر دی ہے اور میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ الطاف حسین کی جمہو ریت کو ختم کر نے کی کوئی سازش کا میاب نہیں ہونے دینگے اور ہر فورم پر الطاف حسین کے بیانات کی شدید مذمت کی جائیگی ۔