سینیٹر عباس خان آفریدی کو وزارت ٹیکسٹائل کا قلمدان دے دیا گیا‘ نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 20 مارچ 2014 06:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر عباس خان آفریدی کو وزارت ٹیکسٹائل کا قلمدان دے دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینٹ میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عباس خان آفریدی کو وزارت ٹیکسٹائل کا قلمدان سونپ کر اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عباس خان آفریدی سابقہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں بھی وزیر مملکت برائے تجارت کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔ ان کا تعلق فاٹا سے ہے۔