اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کے سنگین غداری کیس کو فوجی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست دفتری اعتراض لگا کر واپس کردی،مشرف مناسب فورم سے رجوع کریں،رجسٹرار آفس

جمعرات 20 مارچ 2014 06:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء)سابق صدر پرویز مشرف کے سنگین غداری کیس کو فوجی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے دفتری اعتراض لگا کر واپس کردی ،منگل کے روز سابق صدر پرویز مشرف نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں غداری کیس کی سماعت فوجی عدالت میں کئے جانے کی استدعا اور خصوصی عدالت کا اکیس فروری کا فیصلہ غیر آئینی قرار دینے کی درخواست کی تھی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں خصوصی عدالت کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرنے کی بھی درخواست کی گئی تھی ۔بدھ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کردی تھی رجسٹرار آفس کے مطابق اعتراض میں بتایا گیا کہ پرویز مشرف مناسب فورم سے رجوع کریں ۔