ریلوے کوخسارے سے نکال کر ایک منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا،سعد رفیق،کام چوروں کو یاتومحنت کرنی پڑے گی ورنہ انہیں ریلوے میں برداشت نہیں کیاجائے گا،ریلوے کی نجکاری کاکوئی پروگرام زیرغور نہیں ہے ،وفاقی وزیر ریلوے

جمعرات 20 مارچ 2014 06:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء)ریلوے کوخسارے سے نکال کر ایک منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا کام چوروں کو یاتومحنت کرنی پڑے گی ورنہ انہیں ریلوے میں برداشت نہیں کیاجائے گا۔ریلوے کی نجکاری کاکوئی پروگرام زیرغور نہیں ہے یہ بات وفاقی وزیریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے یونین کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی۔وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ ریلوے کو آہستہ آہستہ خسارے سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس میں کافی حد تک کامیابی بھی ملی ہے ۔

میری خواہش ہے کہ ریلوے ایک منافع بخش ادارہ بنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائے ۔اگر ریلوے منافع بخش ادارہ بن گیا تو یہ محنتی کارکنوں کی تگ ودوکانتیجہ ہوگاجس کا فائدہ عوام کے ساتھ ساتھ نہ صرف ریلوے میں کام کرنے والے ملازمین کوہوگا بلکہ اس ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین اوربیواؤں اوران کے بچوں کو بھی پہنچے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے واپسی پر ریلوے اسٹیشن پر پریم یونین کے زونل ذمہ داران اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ملک محمد بشیر،باؤ طاہر، محمد طارق ، چوہدری سیف الرحمان ،کاظم فاروق گل، چوہدری تنویر احمد، عبدالرزاق میٹ، ظہیر الدین بابر، چوہدری عبد القیوم، شاہد بھٹی، انور لودھی، صلاح الدین ،افتخار حسین شاہ، چوہدری آصف جاوید، نادرحسین شاہ اور دیگر زونل ذمہ داران بھی موجود تھے۔ خالد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 1992ء سے لے کر اب تک ساڑھے 7 لاکھ افراد نجکاری کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

اب اگر قومی، دفاعی اور معاشی اہمیت کا حامل پاکستان ریلوے ایک لاکھ جفاکش اور محنتی ریلوے ملازمین اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے درست فیصلوں کی وجہ سے بحران سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے تو ملک کی مقتدر قوتیں اس ادارے کی درپردہ نجکاری کرنے کی خواہاں ہیں، اب بھی اگر ریلوے میں نجکار ی کی کوشش کی گئی تو ہزاروں ریلوے ملازمین اپنے خاندان سمیت سڑکوں پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اگر پاکستان کو ترقی کے راستہ پر گامزن کرناچاہتی ہے تو ریلوے کی بحالی کو اولین ترجیح دی جائے۔ ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کر دیا گیا تو حکومت بھی معاشی طور پر مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پریم یونین اپنے قائد پریم حافظ سلمان بٹ کی قیادت میں ریلوے ملازمین کے تحفظ کے لیئے بھر پو ر جدوجہد کر رہی ہے اور کسی کو بھی ریلوے ملازمین سے زیادتی نہیں کرنے دے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :