پاکستان سپورٹس بورڈ نے ملک میں متوازی فیڈریشن کے حوالے سے اپنی رپورٹ تیار کرلی، ملک میں آٹھ سے دس متوازی فیڈریشن کی موجودگی کے باعث کھیلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے،رپورٹ آئندہ چندروز میں بین الصوبائی رابطہ کے وزیر کو پیش کردی جائے گی ،متوازی فیڈریشنز کو سالانہ گرانٹ جاری نہیں کی جائے گی جبکہ قومی سپورٹس پالیسی پر عمل کرنے والی فیڈریشن کی گرانٹ یکم اپریل سے بحال کردی جائے گی، پاکستان سپورٹس بورڈ

جمعرات 20 مارچ 2014 06:25

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء ) پاکستان سپورٹس بورڈ نے ملک میں متوازی فیڈریشن کے حوالے سے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے جو آئندہ چند روز میں بین الصوبائی راطہ کے وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کو پیش کی جائے گی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک میں آٹھ سے دس متوازی فیڈریشن کی موجودگی کے باعث کھیلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اس حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ نے حقاق کی بنیاد پر اپنی ایک جامع رپورٹ تیار کی ہے جس میں انٹرنیشنل فیڈریشن سے بھی مشاورت کی گئی ہے ۔

ملک میں اس وقت باسکٹ بال ، والی بال ، ٹیبل ٹینس ، بیس بال ، باکسنگ ، سائیکلنگ ، بیڈمنٹن ، رگبی ، شطرنج اور دیگرکھیلوں کی متوازی فیڈریشن کام کررہی ہیں جس کی وجہ سے ان کھیلوں میں تنازعات پیدا ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ان متوازی فیڈریشن صوبائی ایسوسی ایشنوں کے حوالے سے بھی ہوم ورک مکمل کرلیاہے ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے مطابق فی الحال متوازی فیڈریشنز کو سالانہ گرانٹ جاری نہیں کی جائے گی جبکہ قومی سپورٹس پالیسی پر عمل کرنے والی فیڈریشن کی گرانٹ یکم اپریل سے بحال کردی جائے گی ۔

پی ایس بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس منگل کو ہونا تھا جو اب ستائیس مارچ کو ہوگا جس میں گرانٹ کی منظوری کامن ویلتھ اور ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی شرکت کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :