القاعدہ کی جانب سے پریمیر لیگ فٹبال میچز اور کھیلوں کے دیگر عالمی مقابلوں کے موقع پر حملوں کا خطرہ ، تنظیم نے حملوں کے حوالے سے تمام ممالک کی لسٹ جاری کردی جہاں حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی ، لسٹ میں برطانیہ سمیت وہ تمام ممالک بھی شامل ہیں جو ان ایونٹس میں شرکت کرینگے ، میگا لسٹ کے مطابق برطانیہ کے معروف سوائے ہوٹل اور چلتھن ہام فیسٹول جیسے ایونٹ اور تقریبات پسندیدہ اہدف ہونگے

جمعرات 20 مارچ 2014 06:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء) القاعدہ نے پریمیر لیگ فٹبال میچز اور کھیلوں کے دیگر عالمی مقابلوں کے موقع پر حملوں سمیت ان تمام ممالک کی لسٹ جاری کردی ہے جہاں آئندہ حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق القاعدہ کے عقاب گروپ کی جانب سے شائع کردہ ایک میگزین میں آئندہ حملوں کے حوالے سے لسٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق آئندہ پریمیر لیگ ایف اے کپ گیمز ، فٹبال سمیت دیگر عالمی مقابلوں کے موقع پر حملے کئے جائینگے ۔

لسٹ میں برطانیہ سمیت وہ تمام ممالک بھی شامل ہیں جو ٹارگٹ پر رکھے گئے ہیں میگا لسٹ کے مطابق برطانیہ کے معروف سوائے ہوٹل اور چلتھن ہام فیسٹول جیسے ایونٹ اور تقریبات پسندیدہ اہدف ہونگے ٹارگٹ لسٹ میں واشنگٹن ڈی سی ، نیویارک ، شکاگو سمیت دیگر امریکی شہروں کے علاوہ ورجینیا میں امریکی فوجی بیسز بھی شامل ہیں القاعدہ میگزین میں لسٹ کے علاوہ پریشر کوکر بم ، گیس سلنڈر ، کار بم دھماکوں کے طریقہ کار بھی درج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :