مذاکرات کے بارے میں قوم کو جلد خوشخبری دینگے ،مولانا یوسف شاہ

جمعہ 21 مارچ 2014 04:07

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء) طالبان کمیٹی کے کوآرڈنیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بارے میں قوم کو جلد خوشخبری دینگے ، مذاکرات کے حوالے سے آئندہ چوبیس گھنٹے اہم ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ حکومت اور طالبان آمنے سامنے بیٹھ کر مسائل حل کریں بعض مسافر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ۔ تمام مذہبی جماعتیں ملک میں شریعت کا نفاذ چاہتی ہیں ۔ طالبان نے حکومت سے شریعت کے نفاذ کا کوئی مطالبہ نہیں کیا کچھ عناصر خود سے اپنے مطالبات پیش کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :