افغانستان ،جلال آباد میں خودکش حملہ،کار بم دھماکہ،16 سکیورٹی اہلکار ہلاک،20 زخمی ،خود کش حملہ آوروں نے گورنر ہاؤس ،پولیس سٹیشن کو نشانہ بنایا ،سرکاری عمارتوں پر فائرنگ ،3 پولیس اہلکاروں سمیت6 افراد مارے گئے،سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی ،6 حملہ آور ہلاک ہوگئے، افغان حکام

جمعہ 21 مارچ 2014 03:56

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)افغانستان میں یکے بعد دیگر ہونے والے خود کش حملوں اور سکیورٹی فرسز کی کارروائیوں میں 16 افراد ہلاک اور20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطاق مشرقی افغان شہر جلال آباد میں واقع گورنر ہاؤس اور پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ چھ خود کش حملہ آوروں نے اچانک گورنر ہاؤس اور پولیس سٹیشن پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 10 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق حملہ آوروں نے سب سے پہلے پولیس اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکہ کیا جس سے پولیس سٹیشن مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس کے بعد یکے بعد دیگر دس دھماکوں کے علاوہ قریبی عمارتوں پر فائرنگ کی گئی جس میں گورنر ہاؤس اور دیگر اہم سرکاری عمارتیں شامل تھیں ۔سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔