شامی فوج کے حملے میں لبنان فرار ہونے والے 11 باغی ہلاک

جمعہ 21 مارچ 2014 03:56

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)شامی فوج نے لبنان کی سرحد کے نزدیک واقع ایک گاوٴں الحسن میں گیارہ باغیوں کو حملے میں ہلاک کردیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق شام کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ الحسن کے علاقے میں فوجی کارروائی کے دوران مسلح افراد (باغی) لبنانی علاقے کی جانب فرار کی کوشش کررہے تھے۔اس دوران فوج کے حملے میں ان میں سے گیارہ افراد مارے گئے ہیں۔

قبل ازیں شامی فوج کے ایک اور حملے میں زخمی ہونے والے \'اکتالیس باغی ایک دریا عبور کر کے لبنانی علاقے کی جانب چلے گئے ہیں۔ایک لبنانی ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ انھیں ریڈکراس کی مدد سے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ان کے علاوہ لبنان کے شمالی قصبے وادی خالد میں بھی آٹھ باغیوں کی لاشیں پہنچائی گئی ہیں یا وہ وہاں پہنچ کر اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران شامی فوج نے وادی خالد کی جانب توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔شامی فوج نے حزب اللہ کے جنگجووٴں کے ساتھ مل کر گذشتہ ہفتے کے دوران لبنان کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے میں باغی جنگجووٴں کے خلاف کارروائی کررہی ہے جس کے نتیجے میں شامی شہریوں اور باغیوں کی بڑی تعداد اپنا گھربار چھوڑ کر یا راہ فرار اختیار کرکے لبنان کی جانب جارہی ہے۔شامی فوج نے گذشتہ ہفتے باغیوں کے زیر قبضہ یبرود پر قبضہ کر لیا تھا اور گذشتہ روز الحسن پر قبضہ کیا ہے جس کے بعد اس گاوٴں کی قریباً تمام آبادی لبنان کی جانب چلی گئی ہے۔وادی خالد کے ایک ڈاکٹر طارق دنداشی نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ شامیوں کی آمد قصبے میں صورت حال بہت ہی خراب ہے۔

متعلقہ عنوان :