یوکرائن کے تنازعے پر بان کی مون کی ولادیمیر پوٹن سے ملاقات

جمعہ 21 مارچ 2014 03:57

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس موقع پر انہوں نے یوکرائن اور روس کے مابین تنازعے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بان کی مون یوکرائن اور روس کے دورے پر ہیں تاکہ تنازعے کے فریقین کو پراْمن حل کے لیے تیار کر سکیں۔ مغربی ملکوں کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرائن کے علاقے کریمیا کو غیر قانونی طور پر اپنا حصہ بنا لیا ہے۔ ماسکو حکام کے مطابق یہ ایک قانونی پیش رفت تھی۔

متعلقہ عنوان :