عراق‘ بم دھماکوں ‘ پرتشدد واقعات میں پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت 25 افراد ہلاک‘55 زخمی

جمعہ 21 مارچ 2014 03:59

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء) عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ صوبہ آنبر میں سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان گذشتہ روز ہونے والی طویل جھڑپ اور فائرنگ کے تبادلے میں 11 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

بغداد سے 90 کلومیٹر دور علاقہ عشاقی میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں ایک افسر 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

موصل اور بغداد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 فوجیوں سمیت 6 افراد مارے گئے۔ ابو غیث میں شمالی بغداد کے علاقے فلسطینی سٹریٹ میں ہونے والے سڑک کنارے نصب بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ صوبہ بعقوبہ کے علاقے وجیھہ ٹاؤن میں مسلح افراد نے بغیر سائلنسر خاموش ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے ایک پولیس کمانڈر اور اس کے محافظ کو قتل کردیا

متعلقہ عنوان :