سعودی عرب سے پانچ ماہ کے دوران 370,000 غیر قانونی ورکرز کو نکال دیا گیا

جمعہ 21 مارچ 2014 03:59

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)سعودی عرب میں کام کرنے قریب تین لاکھ 70 ہزار ایسے افراد کو ملک سے نکال دیا گیا ہے جو غیر قانونی طور پر وہاں کام کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ 18 ہزار سے زائد مزید غیر قانونی تارکین وطن واپس اپنے ملک بھیجے جانے کے منتظر ہیں۔ سعودی حکام کی طرف سے گزشتہ برس نومبر میں غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاوٴن کا آغاز کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :