وفاقی وزیر خزانہ کی نجکاری کمیشن کو پیشکش کے سرکلر کی تیاری کا کام تیز کرنے کی ہدایت ،جہاں ممکن ہوا حکومت پری سٹریٹجک پارٹنر شپ ری سٹرکچرنگ کرے گی جن کا مقصد نجی شعبہ کی سٹریٹجک پارٹنرشپ اور سرمایہ کاری کو ترغیب دینا ہے،اسحاق ڈار

جمعہ 21 مارچ 2014 03:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء ) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن کو ہدایت کی کہ پیشکش کے سرکلر کی تیاری کا کام تیز کیا جائے۔ جہاں ممکن ہوا حکومت پری سٹریٹجک پارٹنر شپ ری سٹرکچرنگ کرے گی جن کا مقصد نجی شعبہ کی سٹریٹجک پارٹنرشپ اور سرمایہ کاری کو ترغیب دینا ہے۔اس امرکا اظہار انہوں نے کابینہ کی نجکاری کمیٹی سے منظور شدہ تین اداروں کی نجکاری سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی زیرصدارت کر تے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کے علاوہ وزارت خزانہ اور نجکاری کمیشن کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نجکاری کے سلسلے میں پہلے قدم کے طور پر او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور یو بی ایل کے حصص کیپیٹل مارکیٹ کے ذریعے عام عوام کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے فنانشل ایڈوائزر کا تقرر مارچ 2014ء کے تیسرے ہفتے میں مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نجکاری کے لئے حکومت پاکستان کے 10سے 20فیصد حصص کیپیٹل مارکیٹ میں پیش کئے جائیں گے جس سے 137ارب روپے کی آمدن ہو گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن کو ہدایت کی کہ پیشکش کے سرکلر کی تیاری کا کام تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ممکن ہوا حکومت پری سٹریٹجک پارٹنر شپ ری سٹرکچرنگ کرے گی جن کا مقصد نجی شعبہ کی سٹریٹجک پارٹنرشپ اور سرمایہ کاری کو ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام عمل میں مروجہ طریقہ کار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ وزیر خزانہ نے نجکاری کمیشن کے چیئرمین کو مکمل اور تفصیلی پلان آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :