لاہور سمیت صوبہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،زلزلے کی شدت 3.4 اور مرکز 66 کلومیٹر زیرزمین حافظ آباد کے قریب تھا‘محکمہ موسمیات

جمعہ 21 مارچ 2014 03:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی ہے،جس کا مرکز حافظ آباد کے قریب تھا،زلزلہ 66 کلومیٹر زیرزمین آیا۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔اطلاعات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد، گوجرانوالا، صفدر آباد، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، چنیوٹ، پتوکی اور دیگر علا قوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصانات کی بھی اطلاعات نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :