پرویزمشرف کیلئے حکومت درمیانی راستہ تلاش کررہی ہے ،شیخ رشید،فردجرم عائدہوئی تواداروں کے درمیان پیچیدگیاں پیداہوجائیں گی ،ڈالرحکومت نے کس شرائط وضوابط پرلئے قوم کواعتمادمیں لیاجائے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 21 مارچ 2014 03:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ سابق صدرپرویزمشرف کے معاملے پرحکومت اورعسکری ادارے درمیانی راستے پرمتفق ہیں ،سابق صدرپرفردجرم عائدہوئی تواداروں کے درمیان ٹکراوٴپالیسی پیداہوجائیگی ۔اسامہ کی پاکستان میں موجودگی کی رپورٹ غلط ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے پیروں پرخودکلہاڑاچلارہی ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ میں حکومت کے وزراء ہی حکومت کے لئے خطرے کی نشانی ہیں ،حکومت نے بیرونی ملک سے ڈالرلئے لیکن کن شرائط وضوابط پرلئے وہ قوم کے سامنے واضح کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ سابق صدرمشرف کامعاملہ درمیانی راستے پراٹکاہواہے ،حکومت درمیانے راستے کے ذریعے سابق صدرکوباہربھیج دے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے نوجوانوں اورقوم کیلئے کچھ نہیں کیا،حکومت نے لون اسکیموں کے ذریعے کتنے لوگوں کوقرضہ دیاقوم کوبتایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ قوم کے مسائل میرے استعفیٰ سے حل ہوتے ہیں تواسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کیلئے تیارہوں۔