حکومت پنجاب نے پرائمری،ایلیمینٹری اور ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی

جمعہ 21 مارچ 2014 03:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)حکومت پنجاب نے پرائمری،ایلیمینٹری اور ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی ہے لاہورمیں شعبہ تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب نے کی جس میں پرائمری،ایلیمینٹری اور ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے پیپرز سیٹنگ سے لے کر چیکنگ اور مارکنگ تک کانظام خودکار بنانے کے لئے فول پروف بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

رواں برس کے آخر تک تمام امتحانی نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ محمدشہبازشریف نے یہ ہدایت بھی کی کہ نئے اسکولوں کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر اور چلانے کے حوالے سے تجاویزبھی مرتب کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں پرعوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :