سعودی عرب کا سندھ کے قحط سے متاثرہ علاقے میں مستقل بنیادوں پر ٹیوب ویل لگانے کا اعلان،اس سے قحط سالی کا مسئلہ حل ہو سکے گا،سعودی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

جمعہ 21 مارچ 2014 03:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)سعودی عرب نے کہا ہے کہ سندھ کے قحط سالی متاثرہ علاقے میں مستقل بنیادوں پر طویل المدتی ٹیوب ویل لگائیں گے تاکہ قحط سالی کا مسئلہ حل ہو سکے۔جمعرات کے روز سعودی سفارت خانے میں سعودی عرب میں نائب سفیر جاسم الخالد اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے پاکستان میں سربراہ شیخ خالد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کی تعلیمات کی روشنی میں پاکستان کے قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کے لئے امدادی و تعمیراتی منصوبوں کا اعلان کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسلام آباد میں واقعہ سعودی عرب کے سفارت خانہ نے ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے تا کہ پاکستان کے مختلف صوبوں میں قدرتی آفتاب سے متاثرہ لوگوں کو درکار ضروری اشیاء فراہم کی جا سکیں ۔

پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب نے بہت سے امدادی اور تعمیراتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی تکمیل سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور شاہ عبد اللہ کا امدادی ادارہ برائے سیلاب زدگان کے نگران شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز سعودی کی زیر سرپرستی مختلف مراحل میں پاکستان کے مختلف علاقوں اور صوبوں کے لئے عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :