وزارت رہے یا نہ رہے” کنڈا سسٹم “کا خاتمہ اور بجلی چور عناصر کو نکیل ڈال کر رہوں گا ،عابد شیر علی، اپنی سمت کا تعین کر کے کام کا آغاز کیا ہے ،بلا جواز تنقید کرنے والے عناصر کو ماسوائے شرمندگی کچھ حاصل ہونے والا نہیں،بلدیاتی الیکشن کروانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، انتخابات جب بھی ہوں گے عوامی طاقت کے بل بوتے پر مسلم لیگ(ن) بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہو گی ،صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 21 مارچ 2014 03:55

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزارت رہے یا نہ رہے” کنڈا سسٹم “کا خاتمہ اور بجلی چور عناصر کو نکیل ڈال کر رہوں گا اپنی سمت کا تعین کر کے کام کا آغاز کیا ہے ،بلا جواز تنقید کرنے والے عناصر کو ماسوائے شرمندگی کچھ حاصل ہونے والا نہیں ۔بلدیاتی الیکشن کروانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، انتخابات جب بھی ہوں گے عوامی طاقت کے بل بوتے پر مسلم لیگ(ن) بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے صوبائی رہنماء میاں سہیل اور میاں نصیر کے ہمراہ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔عابد شیر علی نے کہا کہ مسلم لیگی قائد میاں نواز شیریف کی مدبرانہ سوچ اور مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ جمہوریت کی گاڑی کو ڈی ریل کرنے کا اشارہ دینے والوں کومسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

ہمیں ملنے والا اقتدار قوم کی امانت ہے جس میں کسی بھی صورت خیانت کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ پانچ سال بعد خود کو پارٹی سمیت عوام کے سامنے سرنڈر کر دیں گے، قوم ہماری کارکردگی دیکھ کر آنے والے وقت کا فیصلہ کریگی۔ ہم عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں ، ہمیں کوئی آسمانی مخلوق لے کر نہیں آئی بلکہ عوامی محبت کے ثمرات ہی ہماری کامیابی کی دلیل ہے ۔