لاہور ہائی کورٹ، کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق کی درخواست ضمانت منظور ، دو ، دو لاکھ کے دو مچلکے کے ضمانت جمع کرانے کا حکم

جمعہ 21 مارچ 2014 03:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء) لاہور ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دو ، دو لاکھ کے دو مچلکے کے ضمانت جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا ملزم نے ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ملزم کی درخواست کی سماعت دو رکنی بینچ نے کی اور سماعت کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کرلی ۔ عدالت نے ملزم کو دو ، دو لاکھ کے دو مچلکے ہائے ضمانت جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے

متعلقہ عنوان :