ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست اور مہندر سنگھ دھونی پر انڈین پریمیر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزمات کے سبب بھارتی ٹیم شدید بحران کا شکار ، میڈیا کی آنکھ کا تارا بنے رہنے والے دھونی سمیت تمام کرکٹرز میڈیا سے دور ہوگئے،بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں پر میڈیا سے بات چیت کرنے پر پابندی لگادی،بھارتی میڈیا کا دوہرے معیار پر شدیداحتجاج

جمعہ 21 مارچ 2014 03:43

فتح اللہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء) ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست اور مہندر سنگھ دھونی پر انڈین پریمیر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزمات کے سبب بھارتی ٹیم شدید بحران کا شکار ہے ۔ میڈیا کی آنکھ کا تارا بنے رہنے والے دھونی سمیت تمام کرکٹرز میڈیا سے دور ہوگئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد بنگلہ دیش آئی ہوئی ہے ان کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم میچ سے پہلے اور میچ کے بعد میڈیا کو ایک کھلاڑی فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں پر میڈیا سے بات چیت کرنے پر پابندی لگادی ہے ۔

ہر پریس کانفرنس سے قبل میڈیا پرواضح کردیا جاتا ہے کہ وہ صرف آج کے میچ پر بات کریں میچ سے ہٹ کر کوئی بات نہ کی جائے ٹیم انتظامیہ کوہدایت کی گئی ہے کہ کھلاڑی زیادہ وقت ہوٹل کے کمروں میں گزار رہے ہیں میڈیا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کشیدہ تعلقات کی وجہ سے تمام توپوں کا رخ بھارتی کرکٹرز کی طرف کردیا گیا ہے گزشتہ روز بھی بھارتی ٹیم کے منیجر کی ہدایت پر میڈیا کے نمائندوں کو ہوٹل چھوڑنے کا حکم دے دیا میڈیا والے ہوٹل سے نکالے جانے پر سخت نارا ض ہیں بھارتی کھلاڑیوں کے حوصلوں کو بلند کرنے کے لئے بھارتی ٹیم انتظامیہ چاہتی ہے کہ موجودہ بحران کے باوجود بھارتی ٹیم پاکستان کو شکست دے اور ایشیا کپ کی شکست کا بدلہ لیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کپتان دھونی نے ایک میڈیا ہاؤس پر کروڑوں روپے ہرجانے کادعویٰ بھی کیا ہوا ہے ۔