سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیشن نے قومی اسپورٹس پالیسی کے تحت سندھ کی ٹینس، ریسلنگ، ٹیبل ٹینس اورکراٹے کی ایسوسی ایشنز کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا،سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے انتخابات 16اپریل کو منعقد ہو نگے جبکہ نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 8اپریل ہوگی اور اسکروٹنی کا عمل 10 اپریل کو ہو گا

جمعہ 21 مارچ 2014 03:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیشن نے قومی اسپورٹس پالیسی کے تحت سندھ کی ٹینس، ریسلنگ، ٹیبل ٹینس اورکراٹے کی ایسوسی ایشنز کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی الیکشن کمیشن نے قومی اسپورٹس پالیسی کے تحت اور متعلقہ فیڈریشنز کی منظوری کے بعد سندھ ٹینس ایسوسی ایشن، سندھ ریسلنگ ایسوسی ایشن، سندھ کراٹے ایسوسی ایشن اور سندھ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئیے شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے انتخابات 16اپریل کو منعقد ہو نگے جبکہ نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 8اپریل ہوگی اور اسکروٹنی کا عمل 10 اپریل کو ہو گا۔ سندھ ریسلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات22اپریل کو منعقد ہو نگے جبکہ نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ12 اپریل ہوگی اور اسکروٹنی کا عمل 14 اپریل کو ہو گا۔

(جاری ہے)

سندھ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے انتخابات 29اپریل کو منعقد ہو نگے جبکہ نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ23 اپریل ہوگی اور اسکروٹنی کا عمل25 اپریل کو ہو گا۔

سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات 7مئی کو منعقد ہو نگے جبکہ نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 2مئی ہوگی اور اسکروٹنی کا عمل 4مئی کو ہو گا۔سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیشن کے چےئرمین ڈاکٹر جاوید یوسف قمر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سیلم پراچہ کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ ممبران اختر خان درانی اور جاوید خان کی مشاروت کے ساتھ الیکشن پروسس مکمل کیا جائے اور متعلقہ فیڈریشنز اور سندھ اسپورٹس بورڈ و محکمہ کھیل سندھ کے نمائندوں کو مدعو کریں تاکہ ٹرانسپیرنٹ الیکشن کا انعقاد ہو سکے۔