کراچی اسٹاک مارکیٹ جمعہ کوکاروباری مندی کا شکار ہو کر کریش ہو گئی، کے ایس ای 100انڈیکس بیک وقت 4نفسیاتی حدوں کو کھو بیٹھا، انڈیکس27100پوائنٹ سے کم ہو کر26700پوائنٹ کی سطح پر آگیا

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ جمعہ کوکاروباری مندی کا شکار ہو کر کریش ہو گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس بیک وقت 4نفسیاتی حدوں کو کھو بیٹھا اور انڈیکس27100پوائنٹ سے کم ہو کر26700پوائنٹ کی سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 65کھرب روپے سے کم ہو کر64کھرب روپے رہ گیا کاروباری لین دین جمعرات کی نسبت2کروڑ شیئرزکم رہا ۔

رواں کاروباری ہفتہ کے دوران اتار چڑھاؤ کے باعث کسی بڑے نقصان کے خدشے کے پیش نظر جمعہ کو سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اپنایا جس کی وجہ سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔بروکریج ہاؤسز اور مقامی انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پروفٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباؤ کے باعث کاروبار کے دوسرے سیشن میں مارکیٹ منفی زون سے باہر نہ نکل سکی جبکہ ڈالر کی قدر کم ہونے کے بعد سے بیرونی انویسٹرز بھی سائیڈ لائن رہے جس کی وجہ سے جمعہ کو مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا اور کے ایس ای100انڈیکس27100،27000، 26900، 26800کی چار نفسیاتی حدوں سے نیچے گر گیا اور383.03پوائنٹ کے کمی سے کے ایس ای 100انڈیکس27148.52پوائنٹ سے کم ہو کر26765.49پوائنٹ پر بندہوا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس میں348.77پوائنٹ کی کمی واقع ہوئی اور 30انڈیکس18990.38پوائنٹ پر آگیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 20275.41پوائنٹ سے کم ہو کر20026.10پوائنٹ پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

شدید مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں83ارب51کروڑ85لاکھ58ہزار452روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 65کھرب44ارب13کروڑ41لاکھ42ہزار947روپے سے کم ہو کر64کھرب 60ارب61کروڑ55لاکھ84ہزار495روپے رہ گیا ۔جمعہ کو مارکیٹ میں 5کروڑ99لاکھ حصص کا کاروبار ہوا جبکہ جمعرات کو17کروڑ64لاکھ حصص کا کاروبار ہوا تھا ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر349کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے116کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،213میں کمی اور 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ 1کروڑ47لاکھ ،بینک الفلاح 1کروڑ16لاکھ ،لافارج پاکستان 94لاکھ ،جہانگیر صدیق کمپنی 77لاکھ اور آدمجی انشورنس 54لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے بھاؤ میں224.80روپے اور نیسلے پاکستان کے بھاؤ میں 179روپے کا اضافہ جبکہ یونی لیور فوڈز کے بھاؤ میں 90روپے اور باٹا پاکستان کے بھاؤ میں41.67روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :