طالبان کیساتھ مذاکرا ت کیلئے سرکاری کمیٹی نہایت معقول ہے ،مولانافضل الرحمن ، کمیٹی سے امن وامان قائم کرنے کی مکمل توقع ہے ،سربراہ جے یوآئی(ف)کا خطاب

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:24

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء)جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے حوالے سے نئی بننے والی سرکاری کمیٹی نہایت معقول ہے ،اس کمیٹی سے امن وامان قائم کرنے کی مکمل توقع ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جھنگ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھاکہ ملک میں امن صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے ،قومی سلامتی میں نئے بل میں کافی شقیں قابل اعتراض ہیں ۔

جس میں خصوصاًمدارس کے حوالے سے شق قابل مذمت ہے ۔مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ امت مسلمہ کومتحدہوکرعالمی سامراج قوتوں کاسامناکرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کاپاک فوج کوبحرین نہ بھیجنے کافیصلہ نہایت خوش گوارہے ،پاک فوج کوکرائے کی فوج کے بجائے قومی فوج بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :