خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کو عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دے دی،پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجاز نے عدالت میں تحریری معافی نامہ جمع کروادیا

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء) خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجاز کو مشروط معافی دیتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دے دی‘ رانا اعجاز نے عدالت میں تحریری معافی نامہ جمع کروادیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کے دوران ان کے وکیل رانا اعجاز نے نامناسب رویہ اپنایا تھا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش ہونے سے منع کردیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ بار کے صدر کامران قریشی نے ان کی معافی کیلئے عدالت میں درخواست دی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے رانا اعجاز کو مشروط معافی دے دی۔

رانا اعجاز نے مشروط معافی کا تحریری معافی نامہ عدالت میں جمع کروادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :