وزیر خزانہ سے سیکرٹری دفاع کی ملاقات، اپنے دورہ واشنگٹن اور امریکی حکام سے ملاقاتوں کے نتائج پر بریفنگ دی

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک نے وزارت خزانہ میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیکرٹری دفاع نے وزیر خزانہ کو اپنے دورہ واشنگٹن ڈی سی اور امریکی حکام سے ملاقاتوں کے نتائج پر بریفنگ دی ۔ سیکرٹری دفاع نے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا کہ ان کی اپنے امریکی ہم منصب اور دوسرے حکام سے گفتگو بہت مفید رہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اتحادی سپورٹ فنڈ کے تحت رقوم کی واپسی کا شیڈول صحیح راستے پر ہے او دونوں اطراف رقوم کی واپسی میں تیزی لانے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں ۔ وزیر خزانہ نے سیکرٹری دفاع کو یقین دہانی کرائی کہ ورلڈ بینک کے ساتھ ملاقاتوں کے سلسلے میں آئندہ دورہ واشنگٹن کے موقع پر دوطرفہ تعاون سمیت کولیشن سپورٹ فنڈ کی رقوم کی واپسی سے متعلق مسائل امریکی حکام کے ساتھ اٹھائے جائینگے ۔ سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود، وزیر خزانہ کے مشیر رانا اسد امین ، خصوصی مشیر شاہد محمود اور وزارت دفاع اور خزانہ کے دوسرے اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :