طالبان دہشت گرد تنظیم ہے، اسے سیاسی جماعت کیسے بناسکتے ہیں‘ رحمن ملک ، ڈرون حملے غیراخلاقی ہیں توطالبان حملے کون سے اخلاقی ہیں،حکومت اوروزیراعظم کی نیت پرشک نہیں کرناچاہیے،ملک میں اتحادکیلئے تمام سیاسی جماعتوں کومل کرکام کرناہوگا‘ صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء)سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان دہشت گرد تنظیم ہے، اسے سیاسی جماعت کیسے بناسکتے ہیں،طالبان نے پہلے بھی معاہدے توڑے، ہمیں کراچی اورپاکستان کی فکرہے، ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے۔

(جاری ہے)

کراچی ائر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت اوروزیراعظم کی نیت پرشک نہیں کرناچاہیے،ملک میں اتحادکیلئے تمام سیاسی جماعتوں کومل کرکام کرناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان دہشت گرد تنظیم ہے، اسے سیاسی جماعت کیسے بناسکتے ہیں، طالبان نے پہلے بھی معاہدے توڑے۔ انہوں نے سوالا اٹھایا کہ طالبان کے پاس بھاری ہتھیارکہاں سے آئے، ڈرون حملے غیراخلاقی ہیں توطالبان کے حملے کون سے اخلاقی ہیں، ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرناچاہیے جس سے پاکستان کی بدنامی ہو، امید ہے حکومت عوام کے اندیشے دور کرے گی۔ رحمان ملک نے بحرین کے بادشاہ کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :