یورپی یونین اور یوکرائن کے درمیان قریبی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:17

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء)یورپی یونین اور یوکرائن کے درمیان قریبی تعاون کا ایک معاہدہ طے پایا گیا ہے۔ یورپی یونین کے رہنماوٴں نے کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کے ردِ عمل میں مزید پابندیوں کے اعلان کے بعد کییف حکومت کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کا مقصد یوکرائن کی عبوری حکومت کو اقتصادی اور سیاسی تعاون فراہم کرنا ہے۔ یورپی کونسل کے صدر ہیرمان فان رومپوئے کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ یوکرائن کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہے۔ دوسری جانب جمعے کو ہی روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کریمیا کو روس کا حصہ بنانے کے لیے ایک قانون پر دستخط کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :