عملی مذاق:سعودی میزبان پرمہمان کو زخمی کرنے پر مقدمہ

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:18

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء)سعودی عرب کے ایک ریڈیو میزبان کو اپنے عملی مذاق کے نتیجے میں قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔اس میزبان کے ایک ریستوران میں ناٹک کے دوران یوٹیوب پر\'\'دی ہیپی گروپ\'\' کے نام سے شو پیش کرنے والے میزبانوں کی دھنائی کی گئی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ہوا یہ ہے کہ ریڈیو میزبان نے یو ٹیوب اسٹارز محمود رمضان اور ان کے کزن عمار کو منگل کو ایک ریستوران میں کھانا کھانے کی دعوت دی تھی لیکن اس دوران ان پر بعض افراد نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں موخرالذکر شدید زخمی ہوگیا اور اس نے جدہ کی ایک عدالت میں ریڈیو میزبان منصری کے خلاف دعویٰ دائر کردیا ہے۔

محمود رمضان نے العربیہ ٹی وی کو بتایا ہے کہ \'\'یہ سب کچھ اس وقت ہوا تھا جب منصری نے مجھے اور میرے کزن عمار رمضان کو جدہ میں ایک ریستوران میں رات کے کھانے کی دعوت دی تھی۔

(جاری ہے)

جب ہم وہاں پہنچے تو دو افراد گمشدہ سیلولر فونز کی تلاش کررہے تھے۔منصری نے ان کے ساتھ بحث وتکرار کی جس کے بعد وہ ریستوران سے باہر چلے گئے۔لیکن بعد میں منصری بھی کھانے کی میز سے اٹھ کر چلے گئے تو پہلے والے دو افراد اپنے آٹھ دس ساتھیوں کے ہمراہ واپس آئے اور انھوں نے ہمیں کرسیوں اور پلیٹوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

ہم اس دوران شریف آدمی کے طور پر ہی اپنا دفاع کرتے رہے لیکن ان کے تشدد سے میرا کزن عمار تو مرنے کے قریب پہنچ گیا تھا۔انھوں نے مزید بتایا کہ\'\'میں تشدد کے بعد سے ابھی تک زخمی ہوں۔میرا کزن ذیابیطس ،بلند فشار خون اور قلبی مرض میں مبتلا ہے اور ماضی میں اس کی دو مرتبہ سرجری ہوچکی ہے۔اس وجہ سے تشدد سے اس کی حالت غیر ہوگئی تھی اور مجھے یہ بھِی خدشہ پیدا ہوگیا کہ کہیں وہ مر نہ جائے۔

میں نے اسے اسپتال میں منتقل کیا اور پھر پولیس کو اس واقعے کی اطلاع کی۔پولیس نے ثبوت طلب کیے اور ہم نے کزن کے زخمی ہونے کے ثبوت فراہم کردئیے ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا منصری کا ان سے کوئی تنازعہ تو نہیں چل رہا تھا اور اس نے اس طرح حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی؟ محمود رمضان کا اس سوال کے جواب میں کہنا تھا :\'\'میرا تو منصری کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :