یورپی یونین کی طرف سے روس اور یوکرائن کے مزید بارہ حکام پر پابندیاں

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:19

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء)یورپی یونین نے کریمیا کے تنازعے کے تناظر میں مزید 12 روسی اور یوکرائنی حکام پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اب یورپی بلاک کی طرف سے ان دونوں ممالک کے مجموعی 33 حکام پر ویزا پابندیاں عائد کیے جانے کے علاوہ ان کے اثاثے منجمد کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز برسلز میں ہونے والے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے پہلے دن یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگر یہ تنازعہ مزید بڑھتا ہے تو ماسکو پر وسیع تر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔ ادھر امریکی صدر باراک اوباما نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن مزید 20 اعلیٰ روسی حکام پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔ واشنگٹن قبل ازیں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے 11 قریبی ساتھیوں پر بھی پابندیاں لگا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :