لاہور،ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب خاتون نے پولیس رویے کے خلاف خود کو آگ لگا لی

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء)ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب خاتون نے پولیس رویے کے خلاف خود کو آگ لگا لی۔ خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شفیق آباد کی رہائشی عابدہ پروین اپنے بچوں کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن پہنچی اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ خاتون کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کا 25 فیصد جسم جھلس گیا ہے۔ اسپتال میں موجود خاتون کے رشتہ داروں نے میڈیا کو بتایا کہ عابدہ پروین نے اپنے دیور کے خلاف تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرایا، پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے پر عابدہ نے خود کو آگ لگا لی۔

متعلقہ عنوان :