ٹی ٹونٹی ورلڈکپ:بھارت نے افتتاحی میچ میں پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دیدی،بھارت نے 130رنزکاہدف3وکٹوں پرپوراکرلیا،امیت مشرا مین آف دی میچ قرارپائے،پاکستان کی جانب سے عمرگل ،سعیداجمل اوربلاول بھٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:12

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء)بھارت نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دیدی ،بھارت نے 130رنزکاہدف3وکٹوں پرپوراکرلیا،امیت مشرا مین آف دی میچ قرارپائے۔میرپورمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا،پاکستان کی پہلی وکٹ 9رنزپرگری جب کامران اکمل 8رنزبنانے کے بعدرن آوٴٹ ہوگئے ۔

44کے مجموعے پرکپتان محمدحفیظ 15رنزبناکرجدیجہ کی گیند پرکیچ آوٴٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

47پرپاکستان کوتیسرانقصان اٹھاناپڑااوراحمدشہزاد22رنزبنانے کے بعدمشراکی گیندپردھونی کے ہاتھوں سٹمپ ہوگئے ،97پرپاکستان کی چوتھی وکٹ گری جب شعیب ملک 18رنزبنانے کے بعدمشراکی بال پرراعناکے ہاتھوں کیچ ہوگئے ،103کے مجموعی سکورپرعمراکمل 33رنزبناکرمحمدشامی کاشکاربنے ،شاہدخان آفریدی 8رنزبناسکے اوربھنویش کمارکی گیندپرراعناکے ہاتھوں کیچ ہوگئے 130پرپاکستان کوصہیب مقصودکی صورت میں ساتواں نقصان اٹھاناپڑاجو21رنزبنانے کے بعدآوٴٹ ہوگئے ،پاکستان نے مقررہ 20اوورمیں 7وکٹوں کے نقصان پر130رنزبنائے بھارت کے مشرانے 2بھوسٹیس کمار،محمدشامی اورجدیجہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،131رنزکے تعاقب میں بھارت نے انتہائی عمدہ آغازکیااور54رنزکی شاندارپارٹنرشپ قائم کی ،اس سکور پراونپردھوان30رنزبناکرعمل گل کی گیندپراجمل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے64پربھارت کی دوسری وکٹ گری جب شرما24رنزبنانے کے بعدسعیداجمل کی بال پربولڈہوگئے،65رنزپربلاول بھٹی نے یوراج سنگھ کوبولڈکردیایوراج نے صرف ایک رن بناسکے جس کے بعدراعنااورورات کوہلی ٹیم کی فتح تک وکٹ پرڈٹے رہے کوہلی نے 36اورراعنانے 34رنزبنائے اورآوٴٹ نہیں ہوئے ،پاکستان کی جانب سے عمرگل ،سعیداجمل اوربلاول بھٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :