ورلڈ کپ ٹی 20 کوالیفائنگ راؤنڈ ، نیدر لینڈ کے بیٹسمینوں کی دھواں داربیٹنگ ، آئرلینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ،نیدر لینڈر نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے سب سے بڑے ٹوٹل کو حاصل کیا ،آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ سپر10 کے لیے کوالیفائی کر تے ہوئے آئر لینڈ اور زمبابوے کے خوابوں کو بھی چکنا چور کردیا ،پہلے میچ میں زمبابوے نے یو اے ای کو شکست دیدی

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:12

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء)ورلڈ کپ ٹی 20 کوالیفائنگ راؤنڈ میں نیدر لینڈ کے بیٹسمینوں نے دھواں داربیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ سپر10 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے اور اس طرح آئر لینڈ اور زمبابوے کے خوابوں کو بھی چکنا چور کردیا، اس سے پہلے کوالیفائنگ میچ میں زمبابوے نے یو اے ای کو شکست دیدی تھی ۔

جمعہ کو کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری رو ز نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے آئرلینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی تو آئرش ٹیم نے 4وکٹوں پر 189رنز بنائے جو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا سب سے بڑا سکور تھا ، پوائنٹر 57، پوٹر فیلڈ 47، کیون اوبرائن 42 اور جوسی 28رنز بنا کرنمایاں رہے ۔ جمیل نے 2اور ویندر گوئن نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے کے لیے نیدر لینڈ کو 14اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرنا تھا اور نیدر لینڈ نے 13.5اوور میں 4وکٹوں پر ہداف حاصل کرکے نہ صرف آئرلینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دی بلکہ زمبابوے کو بھی ورلڈ کپ سے باہر کردیا ۔

مائی برونے 3چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 63رنز بنائے ، کوپر نے 15گیندوں پر 6چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 45رنز ، بورن نے 15گیندوں پر 2چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 31، بریسی نے 3چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 40رنز بنائے ۔ آئرلینڈ کی طرف سے کیون اوبرائن نے 2وکٹیں حاصل کیں ، مائی برو کو شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ دیا گیا ۔ پہلے کوالیفائنگ میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

یو اے ای نے مقررہ 20اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر116رنز بنا سکی ۔ یو اے ای کی طرف سے کپتان خرم خان 26،پاٹیل 30،ایسان سلوا 13اورکامران شہزاد 21رنز بنا کرنمایاں رہے ۔ زمبابوے کی طرف سے سکاٹ ولیمز نے 15رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ چتارا اور سکندر رضا نے 2,2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔116رنز کے جواب میں زمبابوے نے مطلوبہ ہدف 13.4اوورز میں حاصل کرلیا ۔کپتان برینڈن ٹیلر15 جبکہ چکمبورا نے شاندار 53 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ،ماروما نے 22رنز بنائے ۔ یو اے ای کی طرف سے ایم جارج نے 2کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ خر م خان اور این سلوا نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا اس طرح زمبابوے کوالیفائنگ میچ 5وکٹو ں سے جیت گیا چکمبورا کوشاندار پرفارمنس پرمین آف دی میچ دیا گیا ۔