لائلپور نیشنل اوپن سکوائش چیمپئن شپ کے مینز فائنل میں عامر اطلس اور وومنز فائنل میں ثمر انجم نے نیشنل چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء)لائلپور نیشنل اوپن سکوائش چیمپئن شپ کے مینز فائنل میں عامر اطلس اور وومنز فائنل میں ثمر انجم نے نیشنل چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔مقامی کلب میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں عامر اطلس نے فرحان زمان کو2/11،11/8،4/11،11/7اور11/8سے ہرایا اور یہ میچ 54منٹ جاری رہاجبکہ ثمر انجم نے رفعت خاں کو 11/7،11/5اور11/6سے شکست دی یہ میچ 34منٹ کھیلا گیا۔

فائنل مقابلوں کے موقع پر وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے فیصل آباد میں نیشنل سکوائش چیمپئن شپ منعقد کرانے پر ڈی سی اوکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے مقابلے پہلی مرتبہ یہاں منعقد ہور رہے ہیں جس میں ملک بھر سے سکوائش کے کھلاڑیوں کو شرکت کے مواقع حاصل ہوئے ہیں۔ڈی سی اونورالامین مینگل نے کہا کہ اس ایونٹ کو آئندہ بھی مستقل بنیادوں پر منعقد کیا جائے گااوریہاں پرانٹرنیشنل مقابلوں کے انعقاد کے لئے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکوائش کے قومی سطح کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیااوربعض مقابلوں میں اپ سیٹ دیکھنے میں بھی آیا۔

متعلقہ عنوان :