انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کے انٹرنیشنل میچ کا دورانیہ کم کردیا ، ہر میچ 70کی بجائے 60منٹ کو ہوگا جس میں اب 15,15منٹ کے چار ہاف ہونگے، اطلاق چیمپئنز ٹرافی میں ہوگا

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:13

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء ) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کے انٹرنیشنل میچ کا دورانیہ کم کردیا ہے ۔ جس کے مطابق اب ہر میچ 70کی بجائے 60منٹ کو ہوگا جس میں اب 15,15منٹ کے چار ہاف ہونگے اس سے قبل 35,35 منٹ کے دو ہاف کھیلے جاتے تھے ۔

(جاری ہے)

نئے فیصلے کے مطابق ہر گول اور پنلٹی کارنر کے بعد 40سیکنڈ کا ٹائم آؤٹ بھی دیا جائے گا نئے قانون کا اطلاق دسمبر میں چیمپئنز ٹرافی سے ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :