15 ویں ایشین انڈر21اسنوکر چیمپئن شپ،قومی جونیئر ٹیم کو بھارتی حکومت کی جانب سے تا حال این او سی جاری نہیں ہوسکا، پی ایس بی کو تمام ضروری دستاویزات ارسال کر دی تھیں، ٹیم کے ویزوں کیلئے بھارتی ہائی کمیشن سے رجوع کیا جاچکاہے، تاہم بھارتی حکومت کی طرف سے ابھی تک این او سی نھیں مل سکا، عالمگیر شیخ

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء) 4 اپریل سے بھارت میں شیڈول15 ویں ایشین انڈر21اسنوکر چیمپئن شپ کیلیے قومی جونیئر ٹیم کو بھارتی حکومت کی جانب سے تا حال این او سی جاری نھیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ کے مطابق بھارتی ریاست چندی گڑھ کے شہر موہالی میں10اپریل تک شیڈول اس چیمپئن شپ میں شرکت کی خاطر وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے حکومتی این او سی کے اجراء کیلئے پی ایس بی کو 10یوم قبل تمام ضروری دستاویزات ارسال کر دی گئی تھیں،وقت کی قلت کے سبب ایونٹ کے لیے قومی جونیئر ٹیم کے ویزوں کیلیے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے رجوع کیا جاچکاہے، تاہم بھارتی حکومت کی طرف سے ابھی تک این او سی نھیں مل سکا،دوسری جانب چیمپئن شپ کیلیے قومی جونیئر ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعرات سے اسلام آباد کے پی ایس بی اسنوکر ہال میں شروع ہوگیا۔