یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا ، ایوان صدر میں پرچم کشائی کی تقریب ، تینوں مسلح افواج کی مختصر پریڈ ہوگی،صدر مملکت ممنون حسین کا مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پاک فضائیہ کے افسران کے لئے تمغوں کا اعلان

اتوار 23 مارچ 2014 07:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء)23مارچ یوم پاکستان آج(اتوار کو) بھرپور جوش و جذبے سے منایاجائے گا،اس حوالے سے ایوان صدر میں پرچم کشائی کی تقریب ہوگی جبکہ تینوں مسلح افواج کی مختصر پریڈ ہوگی، صدر اور وزیراعظم ‘ تینوں مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے‘ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے فلائی پاسٹ کرتے ہوئے کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج یوم پاکستان کے موقع پر تینوں مسلح افواج کی مختصر پریڈ ہوگی صدر اور وزیراعظم ‘ تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ شخصیات شریک ہوں گی شرکت کریں گے‘ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کا خصوصی دستہ سلامی پیش کرے گا ۔ ایوان صدر میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب میں صدر پاکستان ممنون حسین وفد کی صدارت میں پرچم کشائی کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیارے فلائی پاسٹ اور مختلف دلچسپ ہوائی کرتبوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ہفتہ کے روز پاک فضائیہ کے جدید جیٹ تربیتی طیاروں نے مکمل ریہرسل کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں اپنی پروازیں جاری رکھیں اور ریہرسل کی جو مقامی افراد کے لئے حیرت اور خوشی کا باعث رہی اور نوجوانوں اور بچوں نے گھروں کی چھتوں سے پاک فضائیہ کے طیاروں کی پروازوں کو دیکھا۔

دریں اثناء صدر مملکت ممنون حسین نے آج 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پاک فضائیہ کے افسران کے لئے تمغوں کا اعلان کردیا‘ 21 افسران کو مختلف تحفہ جات دئیے جائیں گے۔صدر مملکت نے پاک فضائیہ کے افسران کو اعزازات کی منطوری دے دی ہے فضائیہ کے دو افسران کو ہلال امتیاز ملٹری ‘ دس کو ستارہ امتیاز ‘ سات افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری‘ ایک کو ستارہ بسالت اور ایک افسر کو تمغہ بسالت دیا جائے گا۔

یوم پاکستان کے حوالے سے ایوان صدر میں آج بروز اتوار قومی پرچم لہرائے جانے کی تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے فلائی پاسٹ کرتے ہوئے کرتب کا مظاہرہ کریں گے ۔اس حوالے سے ہفتہ کے روز پاک فضائیہ کے جدید جیٹ تربیتی طیاروں نے مکمل ریہرسل کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں اپنی پروازیں جاری رکھیں اور ریہرسل کی ۔آج اتوار ایوان صدر یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی جارہی ہے جس میں صدر پاکستان ممنون حسین وفد کی صدارت میں پرچم کشائی کریں گے ۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیارے فلائی پاسٹ اور مختلف دلچسپ ہوائی کرتبوں کا مظاہرہ کریں گے ۔ہفتہ کے روز ہونے والی ریہرسل مقامی افراد کے لئے حیرت اور خوشی کا باعث رہی اور نوجوانوں اور بچوں نے گھروں کی چھتوں سے پاک فضائیہ کے طیاروں کی پروازوں کو دیکھا۔