قومی سلامتی پالیسی پر سب کا اتفاق رائے ضروری ہے،فضل الرحمن،مدارس پر الزام لگانے والے خود دہشتگرد ہیں،مذاکرات کی کامیابی کی خواہش ہے کہیں بھی فوجی آپریشن نہیں ہونا چاہئے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 مارچ 2014 07:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء)جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی پر سب کا اتفاق رائے ضروری ہے،مدارس پر الزام لگانے والے خود دہشتگرد ہیں،مذاکرات کی کامیابی کی خواہش ہے کہیں بھی فوجی آپریشن نہیں ہونا چاہئے،کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی پر سب کا اتفاق رائے ضروری ہے،اس پالیسی پر عمل درآمد ہونا چاہئے،انہوں نے کہا کہ فوج اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے،وزیراعظم نے کہہ دیا ہے کہ فوج کسی بھی دوسرے ملک نہیں بھیجیں گے،انہوں نے کہا کہ دینی مدارس پر الزام لگانے اور دہشتگرد کہنے والے خود دہشتگرد ہیں اور غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کہیں بھی آپریشن نہ ہو اور تمام معاملات مذاکرات سے ہی حل ہوں،فوجی آپریشن کہیں بھی نہیں ہونا چاہئے،ہم مذاکرات کی کامیابی کے خواہش مند ہیں۔

متعلقہ عنوان :