صدر ممنون حسین نے سوہنی دھرتی نمائش کا افتتاح کردیا،تحریک پاکستان کے نادرفوٹواور اصل دستاویزات نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں

اتوار 23 مارچ 2014 07:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء) صدرمملکت ممنون حسین نے سوہنی دھرتی نمائش کا افتتاح کردیا جہاں پر تحریک پاکستان کے نادرفوٹواور اصل دستاویزات نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔ ہفتہ کو نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) میں نمائش کے افتتاح کیلئے صدرمملکت کی آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیاگیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات ڈاکٹر نذیر سعید نیشنل کونسل آف آرٹس کے پرنسپل ڈاکٹر مرتضی جعفری اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

صدر مملکت نے اس موقع پر سرخ فتیہ کاٹ کر سوہنی دھرتی نمائش کا افتتاح کیا۔ انہوں نے تمام گیلریوں کا دورہ کیا اوریہاں آویزاں تصاویر اوررکھے گئی دستاویزات دیکھی۔یہ نمائش یوم پاکستان کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جارہی ہے۔صدرمملکت نے تحریک پاکستان کی اصل دستاویزات اورنادرتصاویر میں گہری دلچسی لی۔ صدر مملکت کو ان تاریخی دستاویزات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جو پہلی بار اس طرح آویزاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :