اسلام آباد ، دامن کوہ کے قریب دو افراد کو زندہ جلا دیا گیا ، لاشیں ہسپتال منتقل

اتوار 23 مارچ 2014 07:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء) اسلام آباد میں دامن کوہ کے قریب دو افراد کو نامعلوم افراد نے زندہ جلا دیا لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد پولیس نے اطلاع ملنے پر دامن کوہ کے قریب سے دو لاشیں برآمد کرلی ہیں ان دونوں افراد کو نامعلوم افراد نے آگ لگا کر جلا دیا جس سے ان کی موت واقع ہوئی پولیس نے دونوں نعشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :