لاہور،8 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا،ججز کی مجموعی تعداد 51 ہوگئی

اتوار 23 مارچ 2014 07:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء)لاہور ہائی کورٹ کے8 ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطاء بندیال نے ان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے نئے 8 ایڈیشنل ججز کے حلف اٹھانے کے بعد لاہو رہائیکورٹ میں ججز کی مجموعی تعداد 51 ہوگئی ہے۔حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس شہباز رضوی ،جسٹس فیصل خان ،جسٹس شاہ خاور، جسٹس ذوالقر نین سلیم، جسٹس شاہد جمیل ،جسٹس شمس محمود مرزا،جسٹس جیمز جوزف،جسٹس ظفر اللہ خاکوانی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :