آرمی چیف کا یوم پاکستان کے موقع حاضر سرو س و ریٹائر فوجی افسران کے اعزازمیں استقبالیہ

پیر 24 مارچ 2014 07:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں حاضرسروس اورریٹائرڈفوجی افسران، جونیئرکمیشنڈافسران اورفوجیوں کے اعزاز میں گیریژن آفیسرز میس راولپنڈی میں استقبالیہ کااہتمام کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرسے جاری پریس ریلیزکے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے پاکستان ڈے کی تقریبات کے موقع پر یہ استقبالیہ د یا جس میں انہوں نے مہمانوں سے گفتگوکی اوران سے علاقائی اورقومی سیکورٹی کے امورسے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔