”ڈالر 98/99سے نیچے نہیں آنا چاہئے“،وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو ہدایت

پیر 24 مارچ 2014 07:03

سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ڈالر98 سے کم نہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈالر کو98 سے100 روپے کے درمیان رکھیں اور ڈالر کو98 روپے سے کم ہرگز نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نے ڈالر کو 98 اور100 روپے کے درمیان رکھنے کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے اس سے سرمایہ کاروں کو تحفظ دینا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں پر خوش ہو کر ان کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہیں۔اس حوالہ سے وزیراعظم نے ایک تقریب میں اظہار خیال کے دوران بھی بتایا۔

متعلقہ عنوان :