نوازشریف شریعت کی طر ف بڑھیں گے تو شریعت بھی ان کی طرف بڑھے گی ، منورحسن،نظریہ پاکستان اور قائداعظم کا مذاق اڑانے کی کوشش نہ کی جائے،آزادانہ خارجہ پالیسی بنائی جائے ، امریکی اثر اور مداخلت بند کی جائے طاقت اور قوت کے استعمال سے گریز کیا جائے،بھارت سے دوستی کا مطلب کشمیریوں کے دشمنی ہے نوازشریف بھارت سے دوستی کی باتیں کرکے کشمیریوں کے زخموں پر نمک نہ ڈالیں، تحفظ ِ پاکستان کنونشن سے خطاب
پیر 24 مارچ 2014 07:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ نوازشریف شریعت کی طر ف بڑھیں گے تو شریعت بھی ان کی طرف بڑھے گی ، نظریہ پاکستان اور قائداعظم کا مذاق اڑانے کی کوشش نہ کی جائے،آزادانہ خارجہ پالیسی بنائی جائے ، امریکی اثر اور مداخلت بند کی جائے طاقت اور قوت کے استعمال سے گریز کیا جائے،بھارت سے دوستی کا مطلب کشمیریوں کے دشمنی ہے نوازشریف بھارت سے دوستی کی باتیں کرکے کشمیریوں کے زخموں پر نمک نہ ڈالیں،جماعت اسلامی کراچی نے ایک لاکھ ممبر بنا کر تبدیلی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے، رابطہ عوام مہم حالات کی تبدیلی اور امن و خوشحالی کی نوید ثابت ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کی رابطہ عوام مہم کے اختتام پر نشتر پارک میں ہونے والے عظیم الشان تحفظ ِ پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
کنونشن سے جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیراور طالبان مذاکرات کمیٹی کے اہم رکن سابق سینیٹر پروفیسر ابراہیم، امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی زبیر حفیظ ، این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض جماعت اسلامی کے نائب امیر نصراللہ خان شجیع نے ادا کئے۔کنونشن میں ہزاروں مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ملک کے سرحدی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کا عزم کیا۔کنونشن میں نجکاری،کراچی میں امن و امان،مہنگائی،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور دیگر مسائل پر مختلف قراردادیں بھی پیش کی گئیں۔سید منورحسن نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی مبارک باد کی مستحق ہے جس نے آندھیوں اور اندھیروں میں امید کے چراغ روشن کئے ہیں اور کراچی کے ایک لاکھ افراد کو ممبر بنا کر تبدیلی کے سفر کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی صرف منی پاکستان ہی نہیں بلکہ منی عالم اسلام ہے پورے عالم اسلام کی نمائندگی اس میں موجودہے ۔ کراچی کی جماعت نے میدان عمل میں نکل کر دلوں کو جوڑنے اور منزل اور منزل کے نشانات کو روشن کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا اور قائد اعظم نے ایک تحریک اور جدوجہد کے بعد نظریہ پاکستان کی بنیاد پر یہ ملک حاصل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے وزیراعظم بننے کے فورا بعد یہ اعلان کیا کہ مجھے تو بھارت سے دوستی کا مینڈیٹ ملا ہے لیکن اگر ان کی انتخابی مہم کو دیکھا جائے تو ایسی کوئی بات نظر نہیں آتی ہے، بھارت سے دوستی کا مطلب کشمیریوں کے دشمنی ہے نوازشریف بھارت سے دوستی کی باتیں کرکے کشمیریوں کے زخموں پر نمک نہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں بہت سے تجربے کئے گئے ،قوم مرد اور عورت دونوں کی حکمرانی دیکھی ہے آمریت اور جمہویت کا دور بھی دیکھا ہے لیکن نہ ملک کے حالات بدلے اور نہ قوم کو خوشحالی امن اور سکون نصیب ہوا۔ انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم گزشتہ حکومت میں پانچ سال تک پیپلزپارٹی کے ساتھ رہی اگر فوجی آپریشن کرنا تھا تو کس نے ان کا ہاتھ روکا تھا جب اقتدار میں تھے تو انہوں نے کوئی آپریشن کیوں نہیں کیا، عوام اس بات کے متحمل نہیں ہوسکتے کہ ملک میں ملٹری آپریشن کیا جائے ، مشرقی پاکستان کے ملٹری آپریشن نے ملک کو دو لخت کردیا ملٹری آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں ہے ، بلوچستان میں پانچواں ملٹری آپریشن جاری ہے لیکن وہاں کے عوام محرومی سے دوچار ہیں اور دوریاں بڑھ رہی ہیں،۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات شروع کئے ہیں چوہدری نثار بھی ان کے ساتھ ہیں لیکن خود ان کے ساتھ کے لوگوں میں جو لوگ مذاکرات کے مخالف ہیں میاں صاحب ان سے نمٹیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان ملک کے شہری ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں لیکن ہمارا ان سے یہ اختلاف ہے کہ بندوق کی نوک پر اور طاقت کے زور سے شریعت قائم نہیں ہوسکتی اور نہ ہی طاقت اور قوت کے بل پر امن قائم کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ آزادانہ خارجہ پالیسی بنائی جائے ، امریکی اثر اور مداخلت بند کی جائے طاقت اور قوت کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے مذاکرات کی میز بچھی رہنی چاہیے لیکن شریعت بھی نافذ کی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں ہم وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں ہم ان کے ماضی اور حال دونوں سے واقف ہیں لیکن جن کو اقتدار ملا ہے اس کا فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری ادا کرے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف شریعت کی طر ف بڑھیں گے تو شریعت بھی ان کی طرف بڑھے گی ، نظریہ پاکستان اور قائداعظم کا مذاق اڑانے کی کوشش نہ کی جائے ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ قائداعظم نے پوری زندگی میں صرف ایک ہی تقریر کی ہے ،قائداعظم نے پوری سیاسی زندگی میں بہت کچھ کہا ہے اہل دانش ان کی صرف ایک ہی تقریر لے کر نہ بیٹھ جائیں۔ سید منورحسن نے مزید کہا کہ الخدمت تھر میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے اور عوام کی مدد جاری رکھے گی اس ملک کے عوام پورے ملک کو تھر بنانا چاہتے ہیں ، بھارت پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کررہاہے، اور پاکستان کو تھر اور ریگستان بنانا چاہتا ہے لیکن ہم تھر کو بھی پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ پاکستان اللہ کی بندگی اور غلامی کے لئے بنا تھا اور ہمارے بزرگوں نے یہ وعدہ کیا تھا کہ ہندوستان کے الگ ہوکر یہاں اللہ کی بندگی کا نظام نافذ ہوگا کیونکہ اسلام کے عادلانہ نظام سے ہی امن سکون چین ملتا ہے روزگار اور خوشحالی بھی اس کے ذریعے ملتی ہے لیکن جب حکمرانو ں نے اصل راستہ چھوڑا تو ملک میں بدحالی چھاگئی اور ملک دولخت بھی ہوگیا، انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا ہوا لیکن امریکی ڈرون نے مذاکرات کو بار بار تباہ و برباد کیا۔ انہوں نے کہا کے آپریشن کس کو کہتے ہیں یہ بات خیبر پختونخوا کے لوگ سب سے زیادہ بہتر طریقے سے جانتے ہیں سابقہ آپریشن سے ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے اور نئے آپریشن کے نتائج بھی امن سے مختلف نہیں نکلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم امن کی خوشخبری سننے کے لئے بے تاب ہے ہم انشا اللہ قوم کو امن کا تحفہ دیں گے ۔ حکمرانوں سے ہماری درخواست ہے کہ اس آئین کی اسلامی دفعات پر عمل کرو اور اس ملک کو اسلامی ملک بناؤ،انشاء اللہ یہ صورتحال ضرور تبدیل ہوگی۔ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ آج نشتر پارک میں جمع ہونے والوں نے اعلان کیا ہے کہ سبز ہلالی پرچم ہمیشہ لہراتا رہے گا،کراچی میں رہنے والوں سے ان کے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے، ووٹروں اور جاگیرداروں کے خلاف بولنے والے آج پھر ان کے ساتھ اتحاد اتحاد کرنے حکومت میں جانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ والوں نے عمران فاروق نے قاتلوں کو ملائیشیا کا جہاز بنا دیا ہے جس کا کوئی سراغ نہیں ملتا ۔ انہلوں نے کہا کہ کراچی پر اپنا حق جتانے والوں نے شہر کراچی کے نوجوانوں کا مستقبل بوری میں بند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوان جماعت اسلامی کی قیادت کا ساتھ دیں حالات ضرور بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار بار کہتی ہے کہ سندھ کے اندر آئی جی لگایا جائے لیکن ان کو سندھ کا آئی جی نہیں مل رہا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اس وقت جب شہر میں دہشتگردی عروج پر ہے اور ملک میں عدم اطمینان کی کیفیت ہے ایسے ماحول میں فیصلہ کیا کہ حالات کا تماشہ نہیں دیکھیں گے ، ہم حالات کوبدلنے اور عوام کے تعاون سے شہر کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر ڈالنے کی جدوجہد کریں گے۔ میدان میں جائیں گے اور عوام کو ممبر بنائیں گے ۔ عوام نے ممبر سازی مہم کو پذیرائی بخشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا لیکن آج بانی پاکستان قائداعظم کو سیکولر ثابت کرنے اور ملک کی امیج کو سیکولر بنانے کی سازش کی ہورہی ہے۔ پاکستان صرف اور صرف کلمے کی بنیاد پرقائم ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مقتدر طبقے اور اسٹیبلشمنٹ نے عوام کو بدحال کیا ہے اور ملک کمزور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا کوئی انتظام نہیں گرین بسیں نعمت اللہ خان صاحب لے کر آئے لیکن بعد کی سٹی حکومت نے انہیں ختم کردیا ، پیپلزپارٹی اور متحدہ نے سرکلر ٹرین سروس کو بند کردیا ، شہر میں بدامنی کا مسئلہ حکمرانوں اور حکومتی پارٹیوں کا پیدا کردہ ہے ، حالات بدلنے کے لئے ایک بڑی تحریک چلانے کی ضرورت ہے ، ہم بندوق کے مقابلے میں کبھی بندوق نہیں اٹھائیں گے ہم اپنی دعوت اور کردار سے ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچیں گے اور حالات تبدیل کرنے کی تحریک چلائیں گے ۔ آج نشترپارک کا کنونشن شہر کے حالات تبدیل کرنے کا آغاز ثابت ہوگا رابطہ عوام مہم ابھی ختم نہیں ہوتی ہے ، دعوت کی تحریک اور اقامت دین کی جدوجہد جاری رہے گی۔زبیر حفیظ نے کہا کہ پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانیوں سے حاصل کیا گیا یہ ملک محض زمین کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ یہ پاکستان ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے ، آج یہ ملک طرح طرح کے مسائل اور مصائب میں گھرا ہوانظر آتاہے۔ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع نہیں۔ آج 23 مارچ کا یہ دن ہمیں دعوت فکر دیتا ہے کہ آخر حالات ایسے کیوں ہیں۔ اصل میں یہ پاکستان جس مقصد کے لئے وجود میں آیا تھا اس مقصد کو بھلا دیا گیا ہے ، اسلام کے نظام سے ہی حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ پاکستان کے طلبہ آج کے دن اعلان اور عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو طاقت اور قوت فراہم کریں گے۔خالد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے محنت کشوں کے حقوق کے لئے ہر دور میں آواز بلند کی ہے اور آج بھی مزدوروں کے حقوق کے لئے اور نجکاری کے خلاف جدوجہد کررہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان منور حسن نے جماعت اسلامی کے تحت نجکاری کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے اور جماعت اسلامی مزدوروں کے شانہ بشانہ مصروف عمل ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 24 مارچ 2014 کی مزید خبریں
-
ٹی 20ورلڈکپ، اکمل برادرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے دوسرے اور اہم میچ میں مضبوط حریف آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد16رنز سے شکست دیدی،عمر اکمل کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قراردیا ... مزید
-
کھلاڑیوں کو چار سے پانچ ماہ رگڑ دینا ہے،اچھی کارکردگی ہوگی تو انکریمنٹ ملے گا ورنہ نہیں،نجم سیٹھی ،بھارت سے موسم گرما میں مختصر سیریز ہو سکتی ہے،مصباح کپتان رہیں گے ،گفتگو
-
پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں500وکٹیں مکمل کرلیں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو7وکٹوں سے شکست دیدی،امیت مشرا کو مین آف دی میچ قرارد یا گیا ،ٹورنامنٹ میں بھارت کی مسلسل دوسری کامیابی
-
پاکستا ن اور قطر کی اے ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی میچ 24 ما ر چ کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، شائقین کا قذافی سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا ، عوام کی سہولت کیلئے سٹیڈیم میں داخلہ کے الگ الگ گیٹ مختص
-
15 ویں ایشین انڈر21اسنوکر چیمپئن شپ 4 اپریل سے بھارت میں شروع ہو گی، پاکستانی ٹیم تا حا ل بھارتی این او سی کی منتظر
-
اعلیٰ ثقافتی روایات کی وجہ سے پاکستان اپنا تشخص رکھتا ہے،پرویز رشید ، ماضی میں کچھ عرصہ کے دوران پاکستان کے بہترین تشخص کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی،پاکستان کا چہرہ مسخ کرنے والوں کا زمانہ گزر گیا‘ ... مزید
-
کراچی،گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کی بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزا ر پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے ،گورنر کا بابائے قوم کے مزار کے احاطے ... مزید
-
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا،نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بجلی کے طویل بریک ڈاؤن اور آنکھ مچولی سے شہریوں کوشدید مشکلات کاسامنا
-
پاکستان کے چھ سال،فرقہ وارانہ حملوں میں 1710افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،رپورٹ
-
چیف الیکشن کمشنر کا تقرر چھوٹے صوبے سے کرنے کا فیصلہ،تعین صوبہ خیبر پختونخواہ یا پھر بلوچستان سے ہوسکتا ہے،ذرائع
-
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 19 بھرتیاں قواعد میں نرمی کر کے کی گئیں،انتظامیہ کا اعتراف،400 ملازمین میں اگر19 بھرتیاں ایسی ہو گئی ہیں تو بڑی بات نہیں ،سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں دعویٰ، بھرتیوں ... مزید
-
وفاقی حکومت نے تین اہم منافع بخش اداروں کی نجکاری کیلئے بھی اظہار دلچسپی طلب کرلئے ،مقصد میگا ترقیاتی منصوبوں کے لئے25 سے30 ارب ڈالر حاصل کرنا ہے، ذرائع ،اپوزیشن جماعتوں کا منافع بخش اداروں کی نجکاری ... مزید
-
ممکنہ کارروائی، دینی مدارس نے متحد ہوکرمزاحمت کا اصولی فیصلہ کر لیا،آئندہ ہفتے لاہور میں تمام مکاتب فکر کا مشترکہ اجلاس طلب
-
پی ٹی آئی نے صوبہ ہزارہ کے متعلق قراردادپاس کرکے ہزارہ کے عوام کے دل جیت لئے ہیں ،سرداریوسف،ہزارہ صوبہ انتظامی بنیادوں پربنے گا،کے پی کے اسمبلی کے تاریخی شکرگزارہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
گڈانی ٹریفک حادثہ، 30افراد کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کرکے لاہور بھجوا دیئے گئے ، واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف درج
-
قومی اسمبلی کادسواں اجلاس آج چار بجے شروع ہوگا ، بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب ہوگا
-
وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے وزیر داخلہ کی تعریف، وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو وقت سے پہلے منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی
-
اراضی کے 1919ء کے تاریخی مقدمے کا اصل ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا گیا،عدالت 21اپریل کو مقدمہ کی سماعت کرے گی
-
ملی بھگت و قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی،سی ڈی اے کی جعلی و غیر قانونی ہاؤسنگ سو سائٹیوں کو گھر تعمیر کرنے کی کھلی اجازت ، ایک سو سائٹی کو تین تین ہاتھوں میں فروخت کیا جارہا ہے، الاٹیوں کے پلاٹوں پر اقساط ... مزید
-
درزی کی غلطی یا کچھ اور،صدر کی شیروانی کی فٹنگ آوٴٹ ہوگئی
-
کرپشن اور سفارشی کلچر کے خاتمے کی دعویدار حکومت کا دور،سرکاری ٹی وی میں بھانجوں بھتیجوں کی بھرتی کیلئے ارکان اسمبلی اور وزیراعلیٰ کے دباؤ کا انکشاف
-
بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ روسی فوجیوں نے کریمیا کے فوجی اڈوں کا کنٹرول سنبھال لیا ،روس کے ساتھ کسی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، یوکرائنی وزیر خارجہ ، جرمنی کی روس کو زیادہ سخت پابندیوں کی دھمکی
-
اسرائیل سمجھوتے کے مطابق قیدیوں کو رہا کرے،محمود عباس،فلسطینیوں کی عدم رہائی پر مذاکرات کی ڈیڈلائن میں توسیع نہیں کی جائے گی،فلسطینی صدر کی اجلاس میں گفتگو
-
نیتن یاہو کی فلسطینی مخالف جارحیت جاری رکھنے کی دھمکی،مزاحمتی تنظیموں کا فلسطینی اتھارٹی پر اسرائیل سے سکیورٹی تعاون کا الزام
-
ترکی نے سرحدی علاقے میں شام کا لڑاکا طیارہ مارگرایا،شامی فوج کا اپنی فضائی حدود میں ترکی پر جارحیت کے ارتکاب کا الزام
-
یوکرائن کی مشرقی سرحد پر روسی فوجی مشقیں خدشات کو جنم دے رہی ہیں، نیٹو کمانڈر
-
بھارت میں چار مشتبہ مسلمان عسکریت پسند گرفتار
-
چلی میں بنیادی نوعیت کی اصلاحات کے لیے ایک لاکھ انسان سڑکوں پر نکل آئے ،مظاہرہ
-
عرب دنیا میں ایک نئی لڑائی نے خلیجی ریاستوں کے امن و سکون کو چھین لیا،خلیجی ملکوں کی باہمی رسہ کشی خطے کی خلیجی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے،رپورٹ
-
موریطانیہ میں خاتون کی شادی کی واحد شرط موٹاپا،لڑکیوں کو ایک مرد کو باڈی بلڈر کی نسبت چار گنا زیادہ خوراک کھلائی جاتی ہے،رپورٹ
-
دہشت گردی کی لہر ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے،مارشل لاء ادوار کے نتائج بھگت رہے ہیں،نوازشریف،یقین ہے کہ اتنی خدمت کریں گے کہ عوام زیادہ قائل ہوجائیں گے،خواہش ہے کہ اسی دور میں ہمیشہ کیلئے لوڈشیڈنگ ... مزید
-
مری سے راولپنڈ ی آ نے والی ٹو یو ٹا ہا ئی ایس وین گہر ی کھا ئی میں گر گئی 11 افراد جا ں بحق ، چھ شد ید زخمی
-
آرمی چیف کا یوم پاکستان کے موقع حاضر سرو س و ریٹائر فوجی افسران کے اعزازمیں استقبالیہ
-
فرانسیسی سیٹلائٹ کی تصاویر سے ملبے کے ممکنہ شواہد، بحرِ ہند کے جنوبی حصے میں جہاز کے ملبے سے ملتی جلتی اشیا نظر آ رہی ہیں جن کا ممکنہ طور پر تعلق لاپتہ طیارے سے ہو سکتا ہے،ملائیشیاء حکام
-
مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے‘ جامع مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے‘ جلیل عباس جیلانی،مذاکرات کی کامیابی کیلئے بھارت کو پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کا مثبت جواب دینا ہوگا‘ ... مزید
-
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ (آج)پاکستان کو 55کروڑ ڈالر کی تیسری قسط جاری کرنے کا جائزہ لے گا،نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کا امکان
-
سپریم کورٹ کا حکم،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات پر صلاح مشورہ شروع کردیا،صوبوں سے رابطہ
-
لاپتہ مسعود جنجوعہ کیس،اہم گواہ ڈاکٹر عمران منیر سے ویڈیولنک کے ذریعے بیان اور شہادت ریکارڈ کرانے بارے انتظامات کو حتمی شکل نہ دی جا سکی
-
بھارت کے انتخابات،ایم ایف این درجہ کا معاملہ ملتوی کر دیاگیا، وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا تھا کہ یہ وقت درست نہیں،ذرائع
-
”ڈالر 98/99سے نیچے نہیں آنا چاہئے“،وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو ہدایت
-
تیسری نیوکلیئرسیکورٹی کا نفرنس آ ج دی ہیگ میں ہو گی،وزیراعظم پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے،نواز شریف پاکستان کی جانب سے جوہری تنصیبات اورمیٹریلزکے تحفظ اورسیکورٹی کویقینی بنانے کیلئے اٹھائے اقدامات ... مزید
-
نوازشریف شریعت کی طر ف بڑھیں گے تو شریعت بھی ان کی طرف بڑھے گی ، منورحسن،نظریہ پاکستان اور قائداعظم کا مذاق اڑانے کی کوشش نہ کی جائے،آزادانہ خارجہ پالیسی بنائی جائے ، امریکی اثر اور مداخلت بند کی ... مزید
-
پاک یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کا دوسر ا دورآ ج سے برسلز میں شروع ہوگا،سرتاج عزیز پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے، مذاکرات میں پاکستان کے پانچ سالہ رابطہ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا
-
پیپلزپارٹی اور اس کی حلیف جماعتوں کا اہم اجلاس آج ہوگا،حکومت، طالبان مذاکرا ت ،سانحہ ایف ایٹ کچہری اور سعودی عرب سے1.5ارب ڈالر کی امداد پر مشترکہ غور و کیا جائے گا
-
شہباز شریف کی مزاراقبال پر حاضری، پھولو ں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، وزیٹرز بک میں تاثرات درج کئے، وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالیں گے ، پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام ... مزید
-
تھر متاثرین کو امدادی گندم کی فراہمی پھر معطل،مزید 2بچے انتقال کرگئے ،کرایوں کی عدم ادائیگی پر ٹرانسپورٹرز نے گندم پہنچانے سے انکار کردیا
-
جنوبی پنجاب اور بڑے شہروں میں بھی میٹرو بس سروس کی سہولت فراہم کرینگے، وزیراعلیٰ پنجاب ،میٹرو بس سروس پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انقلاب برپا کرے گی، عوام کی خدمت اور ترقی کا مشن جاری رکھیں گے:شہبازشریف،راولپنڈی ... مزید
-
بھارت، چین ‘ ایران ‘ سری لنکا ‘ سپین‘ بھارت اور ہانگ کانگ میں قائم پاکستانی سفارتخانوں اور ہائی کمیشنز میں یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا، سفارتخانوں پر قومی پرچم لہرایا گیا ،تقاریب میں صدر ... مزید
-
امریکہ پاکستان کیساتھ تعلقات مضبوط کرنا چاہتا ہے‘ جان کیری، پاکستان کے ساتھ ایسے ہی مفادات ہیں جیسے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ ہیں‘ پاکستان ڈے کے موقع پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.