پاک یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کا دوسر ا دورآ ج سے برسلز میں شروع ہوگا،سرتاج عزیز پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے، مذاکرات میں پاکستان کے پانچ سالہ رابطہ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

پیر 24 مارچ 2014 07:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)پاک یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کا دوسر ا دورآج (پیر) سے برسلز میں شروع ہوگا۔ 24 اور 25 مارچ کو برسلز میں منعقدہ سٹریٹیجک مذاکرات میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے۔

(جاری ہے)

حکام کاکہنا ہے کہ قومی سلامتی مشیر یورپی یونین اعلیٰ سطحی نمائندہ برائے خارجہ امور و سیکورٹی پالیسی کیتھرین آشٹن کے ساتھ پاک یورپی یونین تعلقات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

پاک یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے آئندہ دور میں پاکستان کے پانچ سالہ رابطہ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ بات چیت جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کو فوائد سمیت تجارتی امور پر مرکوز ہو گی اور اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات بھی زیر غور آنے کی توقع ہے۔