جنوبی پنجاب اور بڑے شہروں میں بھی میٹرو بس سروس کی سہولت فراہم کرینگے، وزیراعلیٰ پنجاب ،میٹرو بس سروس پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انقلاب برپا کرے گی، عوام کی خدمت اور ترقی کا مشن جاری رکھیں گے:شہبازشریف،راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ 10 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا، منصوبے سے جڑواں شہروں کے یومیہ ڈیڑھ لاکھ مسافر استفادہ کرینگے،وقت نے میٹرو بس سروس کے ناقدین کو غلط ثابت کردیا ہے، تاجروں سے ایکوائر کی جانیوالی اراضی کی قیمت مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادا کی جائے گی،وزیراعظم نواز شریف کے ترقی کے وژن کو محنت اور لگن کے ساتھ تسلسل سے آگے بڑھائیں گے، میٹرو بس منصوبے کے مخالفین کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب