امریکہ پاکستان کیساتھ تعلقات مضبوط کرنا چاہتا ہے‘ جان کیری، پاکستان کے ساتھ ایسے ہی مفادات ہیں جیسے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ ہیں‘ پاکستان ڈے کے موقع پر پیغام

پیر 24 مارچ 2014 07:07

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے،امریکہ کے بھی پاکستان کے ساتھ ایسے ہی مفادات ہیں جیسے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے مبارکبادانہ پیغام میں کیا۔ جان کیر ی نے کہا کہ امریکہ باہمی دلچسپی کے امورپر پاکستان کی امداد جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات ان کا ذاتی عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ گہری شراکت داری جاری رکھے گا کیونکہ دونوں اقوام پاکستان میں امن اور خوشحالی کے لئے کام کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ باہمی دلچسپی کے امور پر پاکستان کی امداد جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں سے لڑائی‘ معیشت کی مضبوطی پاکستان کی توانائی کے چیلنجز اور تعلیم میں اضافہ پر تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کانگریس میں کیری لوگر برمن بل کے ذریعے پاکستانی عوام اقتصادی امداد فراہم کی ۔

متعلقہ عنوان :