وزارت پانی وبجلی کا داسو ڈیم کی تعمیر رواں سال شروع کرنے کا فیصلہ،منصوبے پر چارعشاریہ دو بلین ڈالر لاگت آئے گی، 2019 تک پایہ تکمیل کو پہنچے گا

پیر 24 مارچ 2014 07:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)وزارت پانی وبجلی نے داسو ڈیم کی تعمیر رواں سال شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،منصوبے پر چارعشاریہ دو بلین ڈالر لاگت آئے گی جبکہ یہ منصوبہ 2019 تک پایہ تکمیل کو پہنچے گا، ذرائع نے لائن کو بتایا کہ کو بتایا کہ داسو ڈیم کی تعمیر کا کام 2014میں شروع کردیا جائے گا تعمیری کام 2019تک پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر دو مرحلوں میں کام شروع کیا جائے گا دوپاور یونٹ تعمیر کئے جائیں گے جس سے چھ یونٹ چلیں گے.

پہلے یونٹ میں دوہزار ایک سو ساٹھ میگا واٹ بجلی پیداہوگی ، ذرائع نے مذید بتایا کہ بتایا کہ چار عشاریہ دوملین ڈالر اس منصوبے پر لاگت آئے گی اور پلاننگ کمیشن نے منڈا ڈیم کے حوالے سے فائل ورک پراعتراضات اٹھائے ہیں جس پر ہ وزات قانون اور پلاننگ کمیشن بیٹھ کر ان اعتراضات کو دور کر دیے ہیں۔ ذرائع نے مذید بتایا کہ کہ داسو ڈیم کی تعمیر کیلئے ورلڈ بنک نے سات سو ملین ڈالر ،آئی سی بی سی چائینہ نے دو ہزار ملین ،جبکہ ڈونچے بنک نے ایک ہزار ملین ڈالر دینے کی یقین دہانی کروائی ہیاور ورلڈ بنک زمین کی قیمت بھی خود برداشت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :