پشاور ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دو صو با ئی وزراء اور گورنر کے عہدے کے لئے ایک شخصیت کی کلیرنس دینے سے معذرت

پیر 24 مارچ 2014 07:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے دو وزراء اور گورنر کے عہدے کے لئے ایک شخصیت کی کلیرنس دینے سے معذرت کرلی ہے ۔اوران پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے ۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں نئے صوبائی وزراء کی شمولیت کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اراکین صوبائی اسمبلی کی تفصیلات ارسال کی تھی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو اراکین اسمبلی صوبائی وزراء کے عہدے پر تقرری کے حوالے سے کلیرنس پر تحفظات کا اظہار کیاہے ۔ اور انہیں صوبائی وزراء کے عہدے پر تقرری نہ کرنے کی سفارشات کی ہے ۔ جبکہ ایک شخصیت کو گورنر کے عہدے پر تقرری کی بھی مخالفت کر دی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر کے عہدے کے لئے ایک شخصیت میدان میں رہ گیا ہے ۔ جبکہ مزید اراکین اسمبلی کی کلیرنس کی ہدایت کی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے صوبائی وزراء اور نئے گورنر خیبر پختونخوا کی تقرری آئندہ دو روز میں کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :