افغان حکومت کا پاکستان سے عدم رابطہ،افغان مہاجرین کی اکثریت کے ووٹ کے حق سے محروم رہنے کا خدشہ ، 26 لاکھ افغان مہاجرین کو ووٹ کا حق دینے پر پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا،ذرائع، رابطہ کیا گیا تو درخواست پر غور کرسکتے ہیں اور ہر ممکن تعاون کریں گے،پاکستانی حکام

پیر 24 مارچ 2014 07:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)افغان حکومت کے پاکستان سے عدم رابطہ کے باعث پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی اکثریت اپنے ملک کے عام انتخابات میں ووٹ کے حق سے محروم رہنے کا خدشہ ہے افغانستان میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے 26 لاکھ افغان مہاجرین کو ووٹ کا حق دینے کے بارے میں حکومت پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر رابطہ کیا گیا تو درخواست پر غور کرسکتے ہیں اور ہر ممکن تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ اس وقت پاکستان میں 1.6 ملین رجسٹرڈ شدہ اور ایک ملین سے زائد غیر رجسٹرڈ افغانی رہ رہے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ افغانستان کی حکومت نے پاکستان سے موجودہ عام انتخابات میں افغان پناہ گزینوں کی ووٹنگ کی ضابطہ کی کارروائیوں کیلئے ابھی تک کوئی درخواست نہیں کی۔ ”خبر رساں ادارے“ کو وزارت سیفران کے حکام نے بتایا کہ افغانستان کی حکومت کی جانب سے افغان پناہ گزینوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے وزارت کو کسی قسم کا کوئی خط موصول نہیں ہوا اگر کوئی درخواست موصول ہوئی تو اس پر غور کریں گے۔

متعلقہ عنوان :