سرکاری اداروں نے واپڈا کے ایک کھرب 24ارب 80 کروڑ 30لاکھ جبکہ پرائیویٹ صارفین نے 3کھرب 25ارب58کروڑ90لاکھ روپے سے زائد دبا لئے، واپڈا نے واجبات کی وصولی کیلئے سخت قانون سازی کی سفارش کر دی، کام شروع کر دیا گیا

پیر 24 مارچ 2014 07:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)گزشتہ7ماہ کے دوران سرکاری اداروں نے واپڈا کے ایک کھرب 24ارب 80 کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد جبکہ پرائیویٹ صارفین نے 3کھرب 25ارب58کروڑ90لاکھ روپے سے زائد دبا لئے ہیں اور واپڈا نے ان واجبات کی وصولی کیلئے سخت قانون سازی کی سفارش کر دی ہے جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور پانی و بجلی کی وزارت اس سارے عمل کی نگرانی کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق وزارت پانی وبجلی واپڈا نے جولائی2013ء تا جنوری 2014ء تک بجلی کے صارفین سے جس میں حکومت سے124803.53ملین روپے واجب الادا ہیں مزید دستاویزات کے مطابق واپڈا نے پرائیویٹ صارفین سے بجلی کے بل325589.94ملین روپے وصول کرنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :